راولپنڈی(نمائندہ جنگ)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے اہلیہ کے قاتل کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی۔ سزا پانے والے نیا ز محمد پر الزام تھا کہ اس نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کنول یاسمین کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر 2020 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔