• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)عید میلاد النبی کے موقع پرکمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آرپی او راولپنڈی سید خرم علی کے ہمراہ ایم سی آر میں قائم کنڑول روم اور مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ قندیل فاطمہ بھی موجود تھیں۔ کمشنر نے عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایم سی آر میں قائم کنڑول روم میں انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ 2970 پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جلوسوں کے مختلف روٹس پر تعینات کئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید