• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد سریا چوری کرکے لے جاتے پکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نجی کمپنی کے دو افسروں کو ڈیڑھ ٹن سریا چوری کرکے لے جاتے ہوئے پکڑلیاگیا۔تھانہ چونترہ کو نیاز حسین نے بتایاکہ مخبر کی خبر پر قیصر جاوید و سیکیورٹی گارڈ توقیر حسین کے ہمراہ مین گیٹ پر موجود تھے کہ محمد اجمل (پروجیکٹ منیجر) اور شہباز ظفر (اسسٹنٹ انجینئر) جو کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں کی گاڑی کو روکا اور تلاشی لی جس میں سے ڈیڑھ ٹن سریا برآمد ہوا۔ملزمان نے پوچھ گچھ پر تسلیم کیا کہ وہ پہلے بھی سوسائٹی سے سریا چوری کر کے باہر فروخت کرتے رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید