• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز، پاکستانی کھلاڑی اسکواش کے پری کوراٹر فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز میں میزبان چین کی برتری بدستور قائم ہے ۔ 133 گولڈ،72سلور اور39برانز میڈلز کے ساتھ چین نے244 میڈلز جیت لئے ہیں۔ پاکستان کے ناصر اقبال اور محمد عاصم خان نے اسکواش میں مردوں کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ عاصم نے لاسٹ32 میں سنگا پور کے ایرون کو اور ناصر اقبال نے تھائی لینڈ کے ناتھا پٹ کو ناکامی سے دوچار کیا ۔ اتوار کو ازبکستان، ہانگکانگ، جاپان اور جنوبی کوریا نے مردوں کے فٹبال سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، چین نے مردوں کے بیڈ منٹن ایونٹ میں ٹیم مقابلوں کا گولڈ میڈل جیت لیا، بھارت نے سلور جبکہ خواتین ایونٹ کا گولڈ جنوبی کوریا نے حاصل کیا، چین نے سلور میڈل جیتا، مردوں کے بیچ والی بال میں قطر نے گولڈ، چین نے سلور اور قازقستان نے برانز میڈل جیتا، میڈلز ٹیبل پر جنوبی کوریا30،35،60گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ جاپان 42گولڈ،41سلور اور29برانز میڈلز کے ساتھ 112میڈل جیت کر تیسری پوزیشن پر ہے۔

اسپورٹس سے مزید