کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود اوپنر شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔ ہیڈنگلے لیڈز میں یارک شائر کی طرف سے اپنی آخری میچ میں131رنز بناکر ٹیم کو6وکٹ سے کامیابی دلوادی۔ شان مسعود کی کپتانی میں یارک شائر نے تین کامیابیاں حاصل کیں ۔انہوں نے سات میچوں میں دو سنچریوں اور تین ففٹیز کی مدد سے 720رنز بنائے ۔ وہ یارک شائر کے تیسرے کامیاب ترین بیٹسمین رہے۔ سابق کپتان اظہر علی نے ووسٹر شائر کیلئے 14میچوں میں612 اور ڈاربی شائر کے حیدر علی نے دس میچوں میں481رنز اسکور کئے۔ انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈرہم نے 233پوائنٹس کے ساتھ جیت لی۔