اوکاڑہ(وارث حیدری)میاں نوازشریف کی قانونی ریلیف ملنے کی صورت میں سیاسی قائدین سے ملاقات بڑی ترجیح،پیپلز پارٹی بھی رواں ماہ لاہور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وطن واپسی پر قانونی ریلیف ملنے کی صورت میں نواز شریف سیاسی سرگرمیاں شروع کرتے ہیں تو زرداری،بلاول،مولانا فضل الرحمٰن،چودھری شجاعت حسین سمیت سابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کر کے 9مئی کے ماسٹر مائنڈز کے خلاف ایک مشترکہ اعلامیہ بھی سامنے آ سکتا ہے.
،ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بلاول کے لاہور آنے کا شیڈول بنایا جا رہا ہے،جس میں وہ عوامی رابطہ مہم کی میٹنگز کے علاوہ سیاسی قائدین سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔