• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حلقہ بندیاں مسترد، جے یو آئی نے عدالت جانے کیلئے مشاورت شروع کردی

پشاور(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام نے بھی نئی حلقہ بندیاںمسترد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی نشستیں کم کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کی ، اجلاس میں آئندہ عام انتخابات ، نئی حلقہ بندیوں اور مفتی محمود کانفرنس کے انعقاد اور انتظامات سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی جن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کے نام پر خیبرپختونخوا کی حق تلفی کی ہے، اس لئے جے یوآئی نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں اور خاص کر قبائل علاقوں سمیٹ مختلف اضلاع میں نشستیں کم کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا جس کیلئے قانونی ٹیم کیساتھ سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید