کراچی (اے پی پی) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ شہری ماحول کو خراب کرنے والے افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے، غیرقانونی طور پر کچرا اٹھا کر شہر میں آلودگی پھلانے والے لوگوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کووزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر ضلع شرقی کراچی میں افغانیوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ افغانی ضلع شرقی کے جمشید زون کی یو سی 8(پی ای سی ایچ ایس)کے کشمیر روڈ، علامہ اقبال روڈ، خالد بن ولید روڈ، سر سید روڈ، طارق روڈ اور نور گراؤنڈ میں شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اٹھا کر اس میں سے اپنی من پسند کی اشیاء نکال کر باقی کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں جسکی وجہ سے نالے بند ہوجاتے ہیں۔