ملتان(سٹاف رپورٹر) ورلڈ لیوکیمیا ڈے کی مناسبت سے ڈیپارٹمنٹ آف ریڈی ایشن اینڈ کلینیکل انکالوجی نشتر ہسپتال کے زیر اہتمام گزشتہ روز آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد جاوید تھے، شرکامیں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ڈاکٹر عبدالقادر خان اور ڈاکٹر عتیق الرحمان سمیت شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز ، نرسسز اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے۔