پشاور(جنگ نیوز) یونیسکو، پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک اور پاکستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن معلومات تک رسائی کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آن لائن طریقہ کار میں درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی ۔پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور ہالینڈ کے سفارت خانے کی شراکت سے یونیسکو کا عالمی دن اسلام آباد میں منایا جہاں سول سوسائٹی کے علاوہ دیگر اداروں کے سربراہوں نے آن لائن معلومات تک رسائی کے حوالے سے قیمتی آراء پیش کرکے موجودہ وقت میں اس کی اہمیت اجاگر کیا۔ اس سال کے عالمی ایجنڈے "معلومات تک رسائی کے لیے آن لائن طریقہ کار" کو آگے بڑھاتے ہوئےکانفرنس میں پسماندہ افراد کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ مقررین نے کہا کہ معذوروں، خواجہ سراؤں اور مذہبی اقلیتوں کیلئے معلومات تک مساوی رسائی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔