پشاور(وقائع نگار)الیکشن کمیشن کی جانب سے نئ حلقہ بندیوں پر جہاں پشاور سمیت ملک بھر کے عوام کی جانب سے اعتراضات ہورہے ہیں وہی پشاور کے علاقہ یونین کونسل بڈھنی کو بھی ان کے حلقہ انتخاب سے الگ کر کے دوسرے علاقے میں شامل کرنے پر اہلیان علاقہ میں غم و غصہ پایا جارہاہے۔اس سلسلے میں اہلیان علاقہ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کا علاقہ یونین کونسل بڈھنی پی کے 74سے واپس پی کے 75میں شامل کیا جائے۔