کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنےگزشتہ روز مستونگ میں عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس میں خود کش دھماکے اور ژوب میں افغان سرحد سے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مستونگ دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔انتہا پسند پاکستان بالخصوص بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مستونگ دھماکے اور ژوب میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔انہوں نے مستونگ دھماکے اور ژوب میں دہشت گردانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے ۔