• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم برطانیہ کا ہائی سپیڈ ریل لائن منصوبے کی تصدیق سے انکار

لندن/ لوٹن (نمائندہ جنگ) وزیراعظم رشی سوناک نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے کہ آیا نئی ملٹی بلین پاؤنڈ ہائی سپیڈ ریل لائن مانچسٹر تک پہنچے گی، جیسا کہ فی الوقت یہ منصوبہ بنایا گیا ہے، اس منصوبے پر خود کنزرویٹو پارٹی کے اندر پھوٹ پڑ چکی ہے اور حکومت سخت دباؤ کا شکار ہے، خیال رہے کہ ملٹی بلین پاؤنڈ کا پراجیکٹ لندن، برمنگھم اور اس سے آگے کے لنک کی وجہ سے تاخیر اور زائد اخراجات سے دوچار ہے اس بابت کوئی بھی حتمی فیصلے کا اعلان کنزرویٹو حکومت کے خزاں کے بیان میں متوقع ہے جو 22 نومبر کو جاری کیا جانا ہے۔ ادھر ویلش حکومت نے وزیراعظم کے 20 میل فی گھنٹہ کے قواعد پر بیان کو مایوس کن قرار دیا اور کہا ہے کہ رشی سوناک 20 میل فی گھنٹہ کے قواعد پر گمراہ کر رہے ہیں، پروگرام میں، رشی سوناک نے ’’کمبل رفتار پر پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ یہ وہی ہے جو ہم نے ویلز میں دیکھا ہے، وہاں کی لیبر حکومت کی طرف سے ہمیں ویلش حکومت کی طرف سے جواب ملا ہے، جس کا کہنا ہے کہیہ انتہائی مایوس کن ہے کہ وزیراعظم نادانستہ طور پر یا جان بوجھ کر 20mph کے تعارف کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کا انتخاب کر رہے ہیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے یہ کوئی مکمل پابندی نہیں ہے۔ ویلز میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر رفتار کی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سفر کے اوقات میں تقریباً ایک منٹ لگتے ہیں۔ اس سے جانیں بچیں گی اور ہماری کمیونٹیز محفوظ ہوں گی۔

یورپ سے سے مزید