• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینار پاکستان جلسے میں صرف نواز شریف ہی خطاب کریں گے

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ 21اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے سے صرف پارٹی قائد نوازشریف ہی خطاب کرینگے۔ سابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بیانیہ دینگے۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ میں پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت کوئی بھی رہنما خطاب نہیں کریگا، قائد ن لیگ کے خطاب سے قبل صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر حاضرین کا شکریہ ادا کریں گے۔ صرف نواز شریف کے خطاب کی تجویز چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے دی گئی ہے، مریم نواز کی تجویز سے پارٹی کے بڑوں نے اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے اس سے قبل استقبالی اسٹیکرز کو بھی نوازشریف کی تصویر تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید