• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 7 ویں روز بھی جاری رہی

لاہور( جنرل رپورٹر ) وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والےشیخ زیدہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور گرینڈ ہیلتھ الاؤنس کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی ، اوپی ڈی کو تالے پڑے رہے ، ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، ادویات کی قلت اور سہولیات کے فقدان کے خلاف سوموار کے روز ہسپتال کے مین داخلی راستے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ متفقہ فیصلے کے مطابق مطالبات کی منظوری تک آؤٹ ڈور بند اور احتجاج جاری رہے گا ۔ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، تمام خراب مشینری کو درست کیا جائے، انتظامیہ کی بے حسی کو دیکھتے ہوئےآج 3اکتوبر سے الیکٹیو آپریشن تھیٹر لسٹ کو بھی مکمل طور پر بندکر رہے ہیں ۔
لاہور سے مزید