پشاور میرانشاہ ، تیمر ہ گرہ، چتر ال ، تخت بھائی (جنگ نیوز)مہمند کے صحافی تاج محمد حیران کے جوان سالہ بھائی نسیم خان بجلی کی کرنٹ لگنے سے جا ں بحق ہو گیا ، میر انشا ہ کے علا قے غلام خان میں 18 سالہ طالبعلم مظفر خان نے خود کشی کرلیا۔ تیمرگرہ میں انعا ماللہ کی مو ٹرسا ئیکل چوری ہو گئی ۔ چترال کے مغلاندہ کے مقام پر نوجوان فارسٹ گارڈ نوید الابرار اخروٹ کے درخت سے گر کر شدید زخمی ہو گیااوربعد میں ہسپتال میں چل بسا ۔ تخت بھائی کے علاقہ عربی کلے میں 65 سالہ فرات خان خوڑ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئی۔