بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تبو فلمساز وشال بھردواج کی نئی فلم ’خفیہ‘ میں نظر آئیں گی۔
وشال او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کیلئے جاسوسی پر مبنی فلم ’خفیہ‘ تیار کر رہے ہیں جو 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔
تبو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے ایک بار پھر وشال بھردواج کے ساتھ کام کرکے خوشی ہورہی ہے، نیٹ فلکس کے ساتھ اس جاسوس سنسنی خیز فلم کیلئے ہماری شراکت بےحد دلچسپ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کا کہانی بیان کرنے کا منفرد انداز مجھے ہمیشہ سے ہی پسند رہا۔
تبو نے کہا کہ ’مقبول‘ سے ’حیدر‘ تک ہمارا تخلیقی سفر مستقل ارتقا کے عمل سے گزر رہا ہے اور میں بےصبری سے انتظار کر رہی ہوں کہ شائقین ہمارا نیا کام بھی دیکھیں۔