کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلے اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر کرکٹرز ماجد خان، صادق محمد، معین خان، شعیب محمد، وسیم باری، پی جے میر، امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹریبل اور دیگر موجود تھے۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے ایونٹ کو یادگار بنانے کی کوشش کی۔