• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورڈ کالج کا تعلیمی معیار برقرار رکھنا میرا مشن ہے، گورنر KP

پشاور(جنگ نیوز)گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ایڈورڈ کالج کا تاریخی تعلیمی معیار برقرار رکھنا میرا مشن ہے۔ ادارےکے تعلیمی معیار کی رینکنگ و دوبارہ بحال کرنا بورڈ آف گورنرز، فیکلٹی اراکین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی اپنا فرض سمجھتا ہوں اوراس مقصدکیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔وفاقی اورصوبائی حکومت بھی اس پر توجہ دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز ایڈورڈز کالج پشاور کے دورہ کے موقع پر کیا۔ گورنرنے دورہ کے دوان کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیراتی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا اور سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔ علاوہ ازیں گورنر سے ضلع دیر بالا تیمرگرہ سے تحصیل کونسل کے منتخب بلدیاتی اراکین پرمشتمل 30 رکنی وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ نچلی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کےلئے بہت جلد قانونی پیچیدگیوں کے خاتمے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کو آرڈیننس کے ذریعے فنڈزجاری کردیاجائیگا۔
پشاور سے مزید