پشاور ( وقائع نگار ) راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے چارسدہ رورڈ‘ ناز سیمینا روڈ‘ اشرف روڈ اور اندر شہر میں فوڈ پوائنٹس میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور معیار کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے اور ناغے کے دن گوشت کی فروخت پر 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں ناغے پر گوشت کی فروخت پر دو قصابوں‘ ہوٹل مالک‘ چائے فروش اور دیگر شامل ہیں۔