• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی قیمت میں مزید اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے، میاں اسلم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر  ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ٹیرف میں مزید اضافہ کر کے مہنگائی کے ماری عوام پر ایک اور ڈرون حملہ کر دیا ہے،جس سے بجلی کی چوری اور کر پشن میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سودی نظام، کرپشن، وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر کے ہی ملکی معیشت کو بہتر بنا یا جا سکتا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے تجارتی مرکز کی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر طاہر چوہدری،نصر اللہ رند ھاوا،محمد کاشف چوہدری، سید عمران بخاری بھی مو جو د تھے۔ میاں محمد اسلم نے کہا ملک میں ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک نہیں پہنچے بلکہ اس کا فائدہ بھی مافیاز ہی کو ہوا ہے۔
اسلام آباد سے مزید