• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید سٹروک سنٹر بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ہولی فیملی ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بے نظیر ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر بھی ہمراہ تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام ہسپتالوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے مددگار کاؤنٹرز کا دورہ کیا۔ صوبائی وزراء نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں دونوں ڈائیلسز سنٹرز کو ضم کرکے فاسٹ ٹریک پر فعال کیا جائے گا۔ فوری طور پر نرسنگ ہاسٹل اور ایڈمن بلاک بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹروک سنٹر بنایا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو فنڈنگ بھی بڑھانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نےوائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کو سو فیصد فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اسلام آباد سے مزید