• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دینگے، چیف جسٹس عرفان سعادت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے کراچی میں پارکس اور کھیل کے میدانوں میں داخلہ اور پارکنگ فیس وصولی کیخلاف کے ایم سی اور سندھ حکومت سے لیز پر دیئے گئے تمام پارکس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہری حکومت کے 4 اداروں نے سب کو گھن چکر بنا رکھا ہے، راتوں رات، کے ایم سی، ڈی ایم سی بنا جاتا ہے، ڈی ایم سی، سی ڈی جی کے ( سٹی گورنمنٹ) بن جاتی ہے، سارے ادارے ملکر کے ڈی اے بن جاتے ہیں، یہ ہوکیا رہا ہے؟ ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دینگے۔ ہائی کورٹ میں کراچی میں پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں داخلہ اور پارکنگ فیس وصول کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت پارکس میں داخلہ اور پارکنگ فیس وصول کرنے پر برہم ہوگئے۔ کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی نو پرافٹ نو لاس پر کام کررہا ہے۔ درخواست گزا نے کہا کہ کے ایم سی نے جواب میں کہا تھا ہم نے پارکس میں داخلہ فیس معطل کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے داخلہ فیس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید