لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انتقام لینے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے، زخموں پر مرہم رکھنے ، ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے اور ترقی کے سفر پر ڈالنے کیلئے آرہے ہیں، سازش کے ذریعے صرف نواز شریف کو اقتدار سے الگ نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو ترقی اور خوشحالی سے محروم کر دیا گیا، نوازشریف دور میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی ،21اکتوبر کو پاکستان کا بیٹا واپس آرہا ہے۔