اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب ریفرنسز عدالت پہنچنے پر 2سابق وزرائے اعظم کو نوٹس جاری، احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف کو14 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی اوررینٹل پاور ریفرنسزمیں سابق وززرائے اعظم کونو ٹس جاری کردیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 نومبر جبکہ احتساب عدالت نمبر3 کے ڈیوٹی جج محمد بشیر نے راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور متعلق 2015 اور 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر اور 2017، 2016 میں دائر ریفرنسز میں 12 اکتوبر کو طلب کر لیا۔