اسلام آباد (خالدمصطفیٰ) پاکستان اور بھارت کے درمیان 330میگا واٹ کے کشن کنگا اور850میگاواٹ کے پاکستانی دریاؤں پر متنازع ہائیڈروپاور پروجیکٹس کے ڈیزائن پر مقدمات جہاں ثالثی کی بین الاقوامی عدالت اور غیر جانبدارماہر کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔
بھارت نے دریائے چناب پر ریٹل پروجیکٹ کے ساتھ کیرو اور کوار پر وجیکٹس نےبھی کام شروع کردیا ہے ۔ جو1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔