• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر، علیمہ، عظمیٰ خان سمیت 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

پشاور ،لاہور، شانگلہ ، تیمرگرہ ،(نمائندہ جنگ، مانیٹر نگ نیوز)9مئی کےواقعا ت ،اسد عمر،علیمہ،عظمیٰ خان سیمت 6پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع جبکہ شوکت یو سفز ئی کی گرفتای کا حکم کا لعدم قرار دیا گیا، ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں، تینوں پولیس کومطلوب ہیں ۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی نے سابق صوبائی مشیر صنعت عبدالکریم خان کی انٹی کرپشن کے کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق کردی جبکہ پولیس کو انہیں موبائل سیٹ واپس کرنے کا حکم جاری کردیا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ تاحکم ثانی وہ مذکورہ موبائل سیٹ فروخت نہیں کر سکے گا فاضل بنچ نے مزمل خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر ضمانت درخواستوں کی سماعت کی ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اس کی ضمانت کی توثیق کردی اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے ایک اور ضمنی درخواست میں درخواست گزار کے موبائل واپسی کی استدعا درخواست منظور کرلی تاہم انہیں ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں یقین دہائی کرائیں گے کہ وہ موبائل فون کسی کو بھی فروخت نہیں کریں گے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی لا ہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گناہ گار لکھا ہے، پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، علمیہ خان کی موقع پر موجودگی بھی پائی گئی ہے۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان مقدمے میں نامزد نہیں، بیان دکھائے جائیں جن کی روشنی میں ہمیں قصور وار قرار دیا گیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم ان کو 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید