پشاور(جنگ نیوز)چائنہ سٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی، اور پاکستان چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن، کے پی چیپٹر نے مشترکہ طور پر سینٹ چائنہ میں ʼʼپیپلز ریپبلک آف چائنہ کی 74ویں سالگرہʼʼ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیاجس میں نگران صوبائی وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل اور امور نوجوانان، خیبر پختونخوا ڈاکٹر نجیب اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر نجیب اللہ نے چینی عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی اور اعلیٰ تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطے کے ذریعے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے چائنہ سٹڈی سنٹر UoP کی کوششوں کی تعریف کی۔