• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے پلا ئیں،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے اور اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفا ق وزیر نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ناصر باغ روڈ، ریگی، حیا ت آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی۔ انھوں نے انکاری والدین سے ملاقات کر کے ان کو قائل کرنے کے بعد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔انتظامی افسران نے بھی ضلع بھر میں اپنے علاقوں میں انسداد پولیو ٹیموں کی نگرانی اور انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور بھر میں 901985بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔
پشاور سے مزید