پشاور(جنگ نیوز)محکمہ زراعت ،حیوانات و ماہی پروری خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبے کی پہلی میگا انٹرنیشنل دو روزہ لائیوسٹاک ایکسپو کا آغاز پشاور میں ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کیا۔انٹرنیشنل ایکسپو میں کسانوں، زمینداروں اور شعبہ لائیو سٹاک و زراعت سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں اور مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے لگائے گئے۔