• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے شوگر ملوںکی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے،عدالت نے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد چینی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار پنجاب حکومت کے پاس ہے، عدالت نے پنجاب کی حد تک پرائس کنٹرول ایکٹ1973 کو بھی کالعدم قرار دےدیا،درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کا قیمتوں کے تعین سے متعلق نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل دئیے کہ وفاقی حکومت کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا مکمل اختیار ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں وفاقی حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے کا حکم ہے۔

اہم خبریں سے مزید