کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری بناکر قومی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس کی ٹیم 568 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد نے 253 رنز بنائے۔ مہران ابراہیم نے5 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور ریجن نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر76 رنز بنائے تھے۔ پنڈی میں لاہور بلوز راولپنڈی کے خلاف 396رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کاشف علی نے6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں راولپنڈی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 176رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فالوآن ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنائے تھے۔