• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ شروع، دہشت گردی کا خطرہ، بھارت قومی کرکٹ ٹیم کو تحفظ فراہم کرے، پاکستان

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ فغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،حالیہ فیصلے سے قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین متاثر نہیں ہوں گے، جن کے پاس ویزا یا دستاویزات نہیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی، اس پالیسی کا تعلق کسی خاص ملک نہیں بلکہ سب سے ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر خارجہ تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پالیسی بڑی واضح ہے، پاکستان فیصلے اپنے قومی مفاد میں لے گا۔

اہم خبریں سے مزید