• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے اور اور اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر اور کوائرڈینیٹر ای او سی ڈاکٹر آصف رحیم کے ہمراہ اندرون شہر مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی۔ انھوں نے اس موقع پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ کمشنر پشاور ڈویژن نے والدین سے بھی ملاقات کی اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ انھوں نے علاقوں میں پولیو سٹاف سے بھی ملاقات کی اور مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور بھر میں 901985بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے
پشاور سے مزید