• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں لٹر تلف

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، ہریپور سمیت صوبہ بھر میں چھاپے مارے اور ایک ہی دن میں سینکڑوں لٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانے عائد عائد کیے گئے۔اس سلسلے میں ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے بیان کے مطابق نگران صوبائی حکومت کے احکامات پر صوبہ بھر میں دودھ کی ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر آپریشن الطاف حسین کی نگرانی میں تہکال، حیات آباد اور ٹاؤن پشاور میں دودھ فروشوں پر اچانک چھاپے مارے گئے اور جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ کے نمونے چیک کیے گئے۔ موقع پر ہی ایک سو پچاس لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ نوشہرہ اور ہریپور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ملاوٹ شدہ دودھ کی بڑی مقدار تلف کی گئی۔ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر وارننگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے دودھ فروشوں پربھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
پشاور سے مزید