• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ فین ’جاروہ‘ میدان میں گھس گیا، سیکورٹی اقدامات پر سوال اٹھ گئے

چنئی (جنگ نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر سے مشہور کرکٹ فین جاروہ جنگلہ عبور کر کے اسٹیڈیم میں گھس گیا۔ اس سے بھارتی بورڈ کے سیکورٹی سے متعلق اقدامات کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔ آئی سی سی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں میگا ایونٹ میں مزید میچز اسٹیڈیم جاکر دیکھنے پر پابندی لگادی ہے۔ جاروہ خود کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا پرستار کہتا ہے۔اتوار کو چنئی کے چیپوک اسٹیڈیم میں ابھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہی ہوا تھا کہ جاروہ بھارتی ٹیم کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے فیلڈ میں گھس گیا جسے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے گراؤنڈ سے باہر نکالا۔ خیال رہے کہ جاروہ اس سے قبل بھی کئی بار بھارتی ٹیم کے میچ کے دوران کرکٹ فیلڈ میں زبردستی آ چکے ہیں۔ تازہ واقعہ کے بعد سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ وہ کس طرح تمام تر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے میدان میں پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ بھارت کو ورلڈکپ میں دہشتگردوں کی جانب سے دو اسٹیڈیم اڑانے کی دھمکی مل چکی ہے۔

اسپورٹس سے مزید