• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز چین کی برتری کیساتھ ختم، پرچم اگلے میزبان جاپان کے حوالے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز اتوار کو ہانگزو کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب میں ختم ہوگئے۔ اختتامی تقریب میں شریک ملکوں کے کھلاڑیوں نے الوادعی مارچ پاسٹ کیا، چینی فنکاروں نے جسمانی کرتب اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا، چینی وزیر اعظم لی کیانگ سمیت کئی ملکوں کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے۔ برقی آتش بازی سے اسٹیڈیم رنگ برنگی روشنی سے جگمگا اٹھا۔ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے ہاتھ جوڑ کر آنے والے مہمان کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ جاپان کو اگلے گیمز کی میزبانی کا پرچم دیا گیا، چین نے تمغوں کے بڑے ذخائر پر کنٹرول کے ساتھ اپنی برتری ثابت کی۔ میزبان ملک نے383یڈلز میں 201 گولڈ، 111سلور71برانز میڈلز کو اپنے گلے کی زینت بنایا، جاپان دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان نے31ویں پوزیشن حاصل کی، ڈیفالٹ ملک سری لنکا نے ایک گولڈمیڈل جیتا، تین سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ 25 ویں پوزیشن حاصل کی۔ بھارت چوتھے نمبر پر رہا، افغانستان 30ویں پوزیشن پر پاکستان سے آگے دکھائی دیا، ان گیمز میں مجموعی طور پر200 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے، جس میں سے ابتدائی طور پر چار کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، ان میں ازبک سائیکلسٹ الیکسی فوموسکی اور فلپائن کی ماؤنٹین بائیکر اریانا ایوینجلیسٹا، افغان باکسر محمد خیبر نورستانی اور سعودی ایتھلیٹ محمد یوسف الاسیری شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید