کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی کر کٹ ٹیم نے ہفتے کو آرام کے بعد اتوار کو حیدر آباد میں پریکٹس سیشن میں بھر پور حصہ لیا،حیدر آباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پلیئرز نے کوچ اور اسٹاف کے ہمراہ فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم لیگ راؤنڈ میں منگل کو سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل پیر کو دوبارہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان ٹیم اسی گراؤنڈ پر نیدرلینڈز سے میچ کھیل چکی ہے۔ پاکستان کیلئے ٹاپ آرڈر بیٹرز کی فارم باعث تشویش ہے ۔