راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فرخ کھوکھر نے اپنی بیوی کو پھندا دے کر قتل کردیا،ملزم نے بعد ازاں کال کرکے سالے کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دے ڈالی ،پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ امتیازکھوکھر اور اس کے بھائی ثمر امتیازکھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، رمشہ کو بہنوئی فرخ امتیازنے گلے میں پھنداڈال کرقتل کیا اور نعش پنکھے کیساتھ لٹکاکر ڈرامہ رچایا،تھانہ ائرپورٹ کو علی رضاکھوکھر نے بتایاکہ میری بہن رمشہ کو شوہر فرخ امیتازکھوکھر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتاتھا ،پانچ دن پہلے مجھے اور میرے والد کو رمشہ نے بتایاکہ فرخ نے کہاہے کہ میں آپ کوجان سے ماردوں گا،جس سے میری ہمشیرہ بہت خوف زدہ تھی ،تین دن قبل ہمیں چچی سلمیٰ نے بتایا کہ فرخ نے رات کے وقت رمشہ کوبرابھلا کہا اور گالیاں دیں ،مجھے اتوارکی صبح 7بج کر 9منٹ پر میرے بہنوئی محمدامتیازکی کال آئی کہ چچی سلمیٰ کی کال آئی ہے رمشہ پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے میں اور عمر امتیاز دوڑ کر فرخ امتیازکے گھرپہنچے تومیری بہن پنکھے کے لٹکی ہوئی تھی جس کے گلے میں دوپٹے کاپھندا تھا ، میری بہن رمشہ کو میرے بہنوئی فرخ امتیازنے گلے میں پھنداڈال کرقتل کیا اور پنکھے کے ساتھ لٹکاکر ڈرامہ رچایاہے ،پھر کچھ دیر بعد آج 7 بج کر 47منٹ پر فرخ امتیاز نے اپنے نمبر سے وٹس ایپ پرکال کی اور مجھے کہااب آپ کی باری ہے ،دعویدارہوں قانونی کارروائی کی جائے ،پولیس نے مقتولہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاکے حوالے کردی ۔