• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک، اقتصادی زونز پر کام جاری نگراں وزیر کی چینی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی)نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کراچی سے پشاور مین لائن ریلوے ون کا تذکرہ کئے بغیر کہاہے کہ نگران حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو تیز ی سے مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہے اور سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزارت منصوبہ بندی سے جاری بیان کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار اہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کرتیہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا بھی موجود تھے۔ نگران وزیر منصوبہ بندی نے چین کے سفیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جنہوں نے گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالا تھا۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں بالخصوص توانائی، انفراسٹرکچر، انٹرسٹریل زونز، ایگریکلچرل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرسمیع سعید نے کہا کہ نگران حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو تیز ی سے مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ وزارت منصوبہ بندی باقاعدگی سے اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتی ہے۔ سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کرنے والے عملے کی سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کے لیے حکومت پاکستان بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔چینی سفیر نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی جس کو چین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بی آر آئی فورم انتہائی اہم فورم ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید