کراچی(اسٹاف رپورٹر) احمد آباد پولیس کمشنر گیانیندرا سنگھ ملک نے پاک بھارت میچ کے سیکورٹی سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میچ کیلئے ٹریفک اور دیگر معاملات کیلئے 7ہزار اضافی پولیس اہلکار اور چارہزار ہوم گارڈز تعینات کیے جائینگے، 4 ایڈیشنل اور جوائنٹ کمشنرز، 21 ڈی سی پی رینک کے افسران بھی میچ والے دن تعینات ہوں گے، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، کی ٹیمز کو بھی سیکورٹی دینے کی درخواست کی ہے۔