پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے سنٹر فار ڈیزاسٹر پریپیرڈنس اینڈ مینجمنٹ (سی ڈی پی ایم) نے حادثات وآفات کے خطرات ونقصانات میں کمی لانے اور بچاؤ سے متعلق بچوں کی آگاہی کے لئے مہم شروع کر دی مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی جس میں سکولوں کے تین ہزار بچوں کو حادثات سے بچاؤ، اپنی حالت میں جلد از جلد واپس آنے اور خطرات میں کمی لانے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔