• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم بٹ کی بیٹی کوٹلی میں وفات پاگئیں، مختلف شخصیات کی تعزیت

لوٹن ( نمائندہ جنگ ) کوٹلی آزاد کشمیر کی معروف شخصیت اور کے ڈی اے لیبر یونین کے سابق صدر مقصود بٹ مرحوم کی نواسی ، وسیم بٹ کی 15سالہ بیٹی میٹرک کی طالبہ برین ہیمرج کی وجہ سے انتقال کر گئی مرحومہ کو سر درد کی وجہ سے کوٹلی لایا گیا جہاں سے انہیں اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کے جسد خاکی کو اس کے گھر موضع تھاتھی کرتوٹ آزاد کشمیر لایا گیا جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد نانا مقصود بٹ مرحوم ، دادا محمد عالم بٹ مرحوم ،پردادی مرحومہ کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ، مرحومہ لوٹن کی کمیونٹی شخصیت اسرار احمد بٹ ، پہلوان ساجد بٹ، سہیل بٹ کی بھتیجی اور کامران بٹ ، بدر حسین بٹ ، الیاس بٹ ، عباس بٹ ، شاذر بٹ کی بھانجی اور سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ اورمحمد طارق بٹ کی بھی نواسی تھی۔مرحومہ کے انتقال پر لوٹن میں ریاض بٹ اور خاندان کے لوگوں سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے تعزیت کرنے والوں میں امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، طاہر ملک ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، پروفیسر ممتاز بٹ، شبیر ملک ، فیاض قریشی، راجہ اعظم خان ، خواجہ ایوب بٹ، خواجہ حمید ، مولانا حافظ محمد رؤف ،امجد علی بٹ ، مولوی ممتاز بٹ ، اعجاز علی بٹ ،عثمان بٹ ، حاجی محمد منیر مالک ، ذولفقار بٹ ، توقیر بٹ ، ذوالفقار بٹ تتہ پانی ، نعیم راجہ ، حاجی ذولفقار علی ، افتخار بٹ ، قدیر چوہدری ، حاجی نذیر حسین ، تنویر منیر ، ساجد محمود ، حاجی عثمان چوہدری ،مولوی محمد انوار ، اعجاز بٹ ، خواجہ عامر وسیم ، راجہ کبیر ، ظہیر احمد ، اخلاق بٹ ، نبیل احمد ، سہیل احمد ، انوار بٹ ، آصف منیر چوہدری ، نزاکت حسین چوہدری، وقار آزاد راجہ ، بشارت بٹ ، انیس بٹ اور دیگر شامل تھے جنہوں نے وفات پر افسوس کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔
یورپ سے سے مزید