• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو لاحق خطرہ ختم ہو چکا، مولانا فضل الرحمٰن

ملتان (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اس وقت تھا جب ووٹ کی عزت کو خطرہ تھا، ووٹ کی عزت کو جن سے خطرہ تھا وہ ہٹ گئے ہیں تو اب وہ خطرہ ختم ہو چکا ہے لیکن اس عرصے سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹا،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کابینہ میں بیٹھ کر فیصلے میں شریک رہی ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرائے جائیں،ہمیں صاف گوئی سے کام لینا چاہیے، نئی مردم شماری پر سب نے اتفاق کیا تھا، الیکشن کمیشن اسی کے تحت کام کررہی ہے، ابہام کیوں پیدا کیے جا رہے ہیں ، اگر ہو سکیں تو الیکشن کل کرا دیں، ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں،پاکستان کا بھی فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر کچھ اطمینان بخش موقف سامنے نہیں آیا ہے،پاکستان کو بڑے غیر مبہم الفاظ کے ساتھ فلسطین اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری عرب دنیا کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کی مالی اور اخلاقی طور پر مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی سرحدات کی طرف مارچ کرے، ان کی پشت پر کھڑا ہوجانا چاہیے اور اسلامی دنیا کو ایک قوت اور جسم بن کر اس مسئلے پر اپنا مقف واضح کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید