اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دورہ چین یا قطر کا امکان نہیں، نواز شریف کی ترجیحات مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہیں، نواز شریف کے رابطے مختلف ممالک سے ہیں اور مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو رہا ہے، وہ عوامی مسائل، مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور دیگر مسائل کے حل کی باتیں کرینگے،نواز شریف کی تقریر سے بڑی توقعات ہیں وہ سیاسی مدبر کی طرح قوم کو مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کرینگے۔