• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ‘شہریوں کیلئے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن

پشاور( جنگ نیوز) لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر کے تعاون سے شہریوں کیلئے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیاجس کا مقصد تمام لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت،تعلیم یا رہائش کی غرض سے ہجرت کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کرنے کے علاوہ غیر قانونی ہجرت اور اس سے جڑے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ تحسین اللہ اور حسن حسا س نے کہا کہ اگر ہجرت کا ارادہ ہو تو ہمیشہ قانونی ہجرت کا انتخاب کریں اور اپنی جان و مال کی حفاطت کریں۔ زیادہ تر لوگ ہجرت کا انتخاب بہتر مستقبل کے حصول کے لئے کرتے ہیں اورتحقیق کے مطابق غیرقانونی ہجرت کواپنانے کی بنیادی وجہ مستند معلومات کا فقدان ہے۔
ملتان سے مزید