• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی وژن ہے‘ عطاء گل

کوئٹہ(پ ر)لورالائی کو مسائل سےصرف عوامی نیشنل پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ ہمارے دروازے دن رات عوام کے لئےکھلے ہیں ،بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت میرا وژن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی نے سب تحصیل میختر کے قبائلی رہنما ملک ودان حمزہ زئی اور ملک رمضان حمزہ زئی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سردار انور زمان حمزہ زئی، ملک رمضان حمزہ زئی، ملک مالے حمزہ زئی ،مولوی رحمت اللہ، ملک داد خان حمزہ زئی، سجاد گل کاکڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر عطاءگل حمزہ زئی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھرپور حصہ لے گی ، موقع ملا تو تو سر غنڈ سے لیکر میختر تک ترقیاتی کاموں کا آغاز کرینگے کیونکہ سابقہ نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا اورسرغنڈ سےکرمیختر اور لورالائی کو ہر دور میں نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے،تمام اقوام کیلئے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں، بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور لورالائی کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے علاقے کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا، علاقے کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کےلئے شب و روز کوشش کرونگا، عوام کا خادم ہوں، 40 سال سے لورالائی کے عوام کی خدمت کر رہا ہوںڈاکٹر عطاء نے کہا کہ صحت ،تعلیم ،روڈ ،ڈیمز اور اور بنیادی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی جائے گی ، ہمارے اقدامات سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور ضلعی صدر منظور کاکڑ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوام روزبروز اے این پی میں شامل ہورہے ہیں ،لورالائی میں عوامی نیشنل پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے ،پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید