پشاور(جنگ نیوز)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ قانون نہ ہونے سے بہتر تھا ہم مقبوضہ کشمیر میں ہوتے ، پولیس کو قانون کی پاسداری کرنی ہوگی، قانون پر عمل نہیں کریں گے تو کوئی محفوظ نہیں ہو پائے گا۔نور زمان نامی شہری کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے کی، جس میں ایس ایچ او حیات آباد اور تاتارا عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔