کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 طالب علموں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علموں کی جانب سے ریلی نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد بھارت کے سیاسی رہنماؤں کے اعتراضات پر پولیس حرکت میں آگئی۔