• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس غریب آدمی کیلئے عدالتی اصلاحات کی طرف بھی آئیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپور ٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں، اس فیصلے کو کیسے دیکھتے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے اب غریب آدمی کیلئے عدالتی اصلاحات کی طرف بھی آئیں۔

ابہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی مرضی سے اپنے اختیارات کی تقسیم چاہتے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے سے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے حق کی جیت ہوئی۔ 

ارشاد بھٹی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے اختیارات ختم کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔

اہم خبریں سے مزید